فتح جنگ پولیس نے جنرل ہولڈ کے دوران اسلحہ، شراب اور آتش بازی کا سامان برآمدکر کے ملزمان کو گر فتا رکر لیا ۔

فتح جنگ پولس نے دوران جنرل ہولڈ مسمی بنارس خان ولد مولا داد ساکن بنگو تحصل فتح جنگ سے پسٹل 30بور معہ 38ضرب رونداور محمد صادق قوم اعوان ساکن تحصیل فتح جنگ سے 17ضرب روندمعہ رائفل 8ایم ایم اسلحہ ناجائز برآمد کر لیاجس کے خلاف مقدمہ درج ہوا۔اورمسمی محمد فیصل ولد محمد الیاس قوم اعوان سکنہ فتح جنگ اور مسمی محمد شفیق ولد شرف دین قوم اعوان سکنہ فتح جنگ سے 15ضرب شرلائی اور آلات آتش بازی اور بشیر احمد ولد گل زمان اور ماجد ولد محمد صادق سے 23عدد شرنائیاں معہ 25گولے چھوٹے برآمد کر لیے جس پر مقدمہ درج ہوا۔ مزیدمسمی محمد مشتاق ولد محمد اسحاق ساکن فتح جنگ سے 4بوتل شراب برآمد کر لی جس پر مقدمہ درج ہوا۔

 

 

Friday, April 1, 2016