17سالہ واجد علی جو کہ گھر سے بتلائے بغیرٹرین پر کراچی کے لیے نکلا کو اٹک پولیس نےفیصل آباد سے تلاش کر کے والد کے حوالے کر دیا۔

17سالہ واجد علی جو کہ گھر سے بتلائے بغیرٹرین پر کراچی کے لیے نکلا کو اٹک پولیس نےفیصل آباد سے تلاش کر کے والد کے حوالے کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق شاہد مسکین سکنہ جمیل ٹاؤن نے ایس ایچ او تھانہ سٹی اٹک کو درخواست دی کہ میرا بیٹا واجد علی بعمر 17 سال جو کہ فرسٹ ائیر کا طالب علم ہے گھر سے بتلائے بغیر چلا گیا ہے ۔ جس پر اے ایس پی سرکل صدر جواد اسحاق نے سجاد نقوی سب انسپکٹر تھانہ سٹی اٹک پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر واجد علی کو تلاش کر نے کا ٹاسک دیا ۔تھانہ سٹی اٹک کی ٹیم نے واجد علی کو فیصل آباد سے تلاش کر کے والد کے حوالے کر دیا ۔اس کاوش پر واجد علی کے والد شاہد مسکین نے اٹک پولیس کا شکریہ ادا کیااور دعائیں دی۔
ترجمان اٹک پولیس
 
 
 
 
 
 
 
Saturday, December 5, 2020