کانسٹیبلان/لیڈی کانسٹیبلان2020 کی بھرتی کے سلسلہ میں تحریری امتحان کے مرحلے کا گورنمنٹ بوائز ایم سی ہائی سکول اٹک میں انعقاد

کانسٹیبلان/لیڈی کانسٹیبلان2020 کی بھرتی کے سلسلہ میں تحریری امتحان کے مرحلے کا گورنمنٹ بوائز ایم سی ہائی سکول اٹک میں انعقاد۔اے ایس پی صدر سرکل محمد جواد اسحاق کی زیر نگرانی اٹک پولیس کی طرف سے فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات۔
تفصیلات کے مطابق بھرتی کانسٹیبلان/لیڈی کانسٹیبلان 2020 کے تحریری امتحان گورنمنٹ ایم سی بوائز ہائی سکول اٹک میں انعقاد کیا گیا جس میں 522 مرد امیدواران اور 41 خواتین امیدواران نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر اے ایس پی صدر سرکل محمد جواد اسحاق کی زیر نگرانی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔تمام امیدواران کی بائیومیٹرک تصدیق کے بعد امتحان میں شمولیت کی اجازت دی گئی اور COVID_19 کے پیش نظر ایس او پیز پر عمل درآمد کر کے ماسک کا خصوصی استعمال کیا گیا اور تحریری امتحان کے لیے آنے والے تمام امیدواران کے ٹمپریچر کو چیک کیا گیا سینٹائزر کا استعمال اور سماجی فاصلے کا خیال رکھا گیاکیا۔اس موقع پر اے ایس پی صدر سرکل محمد جواد اسحاق کا کہنا تھا کہ بھرتی کے تمام مراحل کا انعقاد شفافیت کے ساتھ ہو رہا ہے امیدواران اپنی قابلیت پر یقین رکھیں اور COVID_19 کے پیش نظر ماسک کے استعمال اور سماجی فاصلے کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
ترجمان اٹک پولیس