موٹروے پولیس کے زیر اہتمام ٹریفک قوانین کو اجاگر کرنے کے لیے روڈ سیفٹی واک کا انعقاد،اےایس پی صدر سرکل محمد جواد اسحاق کی بطور مہمان خصوصی شرکت۔ تفصیلات کے مطابق ہرو ٹول پلازہ کے مقام پر موٹروے پولیس کے زیر اہتمام ٹریفک قوانین کو اجاگر کرنے کے لیے روڈ سیفٹی واک کا انعقادکیا گیا جس میں اے ایس پی صدر سرکل محمد جواد اسحاق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اس کے علاوہ موٹروے پولیس کے افسران،ریسکیو 1122 کے افسران،ایس ایچ او صدر اٹک اور دیگر شرکاء نے واک میں حصہ لیا۔عوام الناس میں روڈ سیفٹی کے اصول اجاگر کرنے کے لیے جی ٹی روڈ پر سفر کرنے والے ڈرائیورز کو پمفلٹس تقسیم کے گئے۔بعد ازاں اے ایس پی صدر سرکل نے موٹروے پولیس،ریسکیو 1122 کے افسران اور دیگر شرکاء میں شیلڈز تقسیم کیں۔ ترجمان اٹک پولیس

