ایس پی انوسٹی گیشن اٹک ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی سربراہی میں اے ایس پی سرکل صدر اور ڈی ایس پی حسن ا بدال کے ساتھ کرائم میٹنگ ،منشیات فروش ڈیلرز کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا حکم ۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
ایس پی انوسٹی گیشن اٹک ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی سربراہی میں اے ایس پی سرکل صدر اور ڈی ایس پی حسن ا بدال کے ساتھ کرائم میٹنگ ،منشیات فروش ڈیلرز کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا حکم ۔
تفصیلات کے مطابق ایس پی انوسٹی گیشن اٹک ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی زیر صدارت ڈی پی او آفس اٹک میں کرائم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں اے ایس پی صدر سرکل محمد جواد اسحاق ،ڈی ایس پی حسن ابدال سرکل راجہ فیاض الحق ،ایس ایچ اوز سرکل صدرو حسن ابدال ،انچارج چوکیات اور انچارج این آئی یو نے شرکت کی ۔ایس پی انوسٹی گیشن نے ہدایت کی کہ تمام افسران اپنے تھانہ کے ایریا کی مانیٹرنگ کریں اور ان علاقہ میں موجود منشیات فروش ڈیلرز کے خلاف بھر پور کاروائی کریں ۔اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن اٹک کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جو کہ کسی رعایت کے مستحق نہیں اور اٹک پولیس ایسے عناصر کے خلاف اپنی کاروائیاں جاری رکھے گی ۔
ترجمان اٹک پولیس