اٹک پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،5ملزمان گرفتار۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
اٹک پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،5ملزمان گرفتار۔
منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 1760گرام چرس اور 40لیٹر شراب برآمد کی،اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 02عدد پسٹل 30بور معہ متعدد روند قبضہ میں لیے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ فتح جنگ کی ٹیم نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف مختلف کاروائیوں میں 2ملزمان گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا،ملزم تصور اقبال سے 30بور پسٹل معہ 2ضرب روند برآمد کیے اور ملزم محمد آصف اعجاز سے 20 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے۔
تھانہ باہتر کی ٹیم نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 2ملزمان گرفتار کیے،ملزم فضل داد عرف داد نائی سے 20 لیٹر دیسی شراب برآمد کی اور 30 بور پسٹل معہ 4 ضرب روند برآمدکر کے ملزم کے خلاف شراب اور اسلحہ ناجائز رکھنے کا علیحدہ علیحدہ مقدمہ درج کر لیااور ملزم محمد وقاص سے 520گرام چرس برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ انجراء کی ٹیم نے منشیات فروش محمد انور سے 1240گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ترجمان اٹک پولیس
 
   
 
   
Tuesday, December 8, 2020