پنڈیگھیب پولیس کی بروقت کاروائی ،م ث بعمر 17سال کے ساتھ بدفعلی کرنے والا ملزم عبدالبشیر گرفتار ۔

پنڈیگھیب پولیس کی بروقت کاروائی ،م ث بعمر 17سال کے ساتھ بدفعلی کرنے والا ملزم عبدالبشیر گرفتار ۔
تفصیلات کے مطابق چند دن قبل تھانہ پنڈیگھیب کے علاقہ ZKBکھڑپہ کیمپ میں ڈمپر ڈرائیور عبدالبشیر نے ہیلپر م ث بعمر 17 سال کے ساتھ بدفعلی کر کے فرار ہو گیا۔ جس پر ایس ایچ او تھانہ پنڈیگھیب نے فوری کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے وکٹم م ث کا ملاحظہ ڈاکٹری کرایا اور ملزم عبدالبشیر کو گرفتار کر لیا ۔ملزم کا ڈی –این – اے ٹیسٹ کرایا جا رہا ہے جس کو ٹھوس شہادتوں کے ساتھ چالان کیا جائیگا۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ اٹک پولیس معاشرے میں چھپے ہوئے ایسے درندوں کو کیفر کردار تک پہنچائے گی۔
ترجمان اٹک پولیس
 
 
Wednesday, December 9, 2020