ٓاٹک پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،3ملزمان گرفتار

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
ٓاٹک پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،3ملزمان گرفتار
تفصیلات کے مطابق تھانہ حضرو کی ٹیم نے منشیات فروش محمد نیاز ولد محمد افضل ساکن تحصیل حضرو سے 1320 گرام چرس برآمد کی اور منشیات فروش سرفراز محمود ولد میر افضل ساکن تحصیل حضرو سے 1490 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ اٹک خورد کی ٹیم نے منشیات فروش امجد خان ولد فضل کریم ساکن بلدیہ ٹاون محلہ جام نگر کالونی سعید آباد کراچی سے 1250 گرام چرس گردا برآمدکر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ترجمان اٹک پولیس
Wednesday, December 9, 2020