تھانہ رنگو پولیس ٹیم کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،2ملزمان گرفتار

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
تھانہ رنگو پولیس ٹیم کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،2ملزمان گرفتار
منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 3015گرام چرس قبضہ میں لی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ رنگو کی ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملزمان سے 3015گرام چرس برآمد کر کے پابند سلاسل کر دیا،منشیات فروش حکیم خان ولد دوا جان سکنہ تحصیل حضرو سے 1815 گرام چرس برآمد کی اور منشیات فروش عبدالجبار ولد پرویز ساکن تحصیل حضرو سے 1200 گرام چرس برآمدکر کے ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے۔
ترجمان اٹک پولیس
Thursday, December 10, 2020