ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کا کچہری چوک اٹک میں فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس ،ملزمان کی فوری طور پر گرفتاری کے لیے اے ایس پی صدر سرکل،ایس ایچ او تھانہ سٹی اٹک اور ایلیٹ فورس پر مشتمل ٹیمیں تشکیل ۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک
ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کا کچہری چوک اٹک میں فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس ،ملزمان کی فوری طور پر گرفتاری کے لیے اے ایس پی صدر سرکل،ایس ایچ او تھانہ سٹی اٹک اور ایلیٹ فورس پر مشتمل ٹیمیں تشکیل ۔
تفصیلات کے مطابق آج صبح کے وقت کچہری چوک اٹک میں الطاف حسین ولد محمد الیاس اور عبدالستار ولد اورنگزیب سکنائے سیدھن تحصیل حضرو جو کہ سیشن کورٹ اٹک سے مقدمہ قتل میں پیشی کے بعد واپس آ رہے تھے کو ان کے مخالفین نے اسلحہ آتشیں سے فائرنگ کر کے شدید مضروب کر دیا ۔ملزم الطاف حسین شاہنواز قتل کیس میں ضمانت پر ہے ۔ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے وقوعہ کا نوٹس لیکر ملزمان کی گرفتاری کے لیے اے ایس پی سرکل صدر ،ایس ایچ او تھانہ سٹی اٹک اور ایلیٹ فورس پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو کہ جلد ہی وقوعہ کے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائیگا۔
ترجمان اٹک پولیس
Friday, December 11, 2020