ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے سال 2020 میں قتل،ڈکیتی اور منشیات کے 40 سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملزمان کو عدالت سے سزا دلانے والے پولیس افسران کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ،پولیس افسران کو اچھی تفیتش اور بہترین کارکردگی پر تعریفی سرٹفیکیٹ اور نقد انعام سے نوازا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے سال 2020 میں قتل،ڈکیتی اور منشیات کے 40 سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملزمان کو عدالت سے سزا دلانے والے پولیس افسران کے اعزاز میں ڈی پی او آفس اٹک میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر عمارہ شیرازی ، اے ایس پی سرکل صدر اور ضلع بھر سے تفتیشی افسران نے شرکت کی ۔ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے ریٹائرڈ سب انسپکٹر علی حسنین شاہ کو منشیات کے چار مقدمات میں ملزمان کو سزا دلانے پر تعریفی سرٹفیکیٹ اور نقد انعام 10,000/-روپے جبکہ دیگر 32پولیس افسران کو تعریفی سرٹفیکیٹ اور نقد انعام سے نوازا ۔ تعریفی سرٹفیکیٹ اور نقد انعام پانے والوں میں ریڈر ڈی پی او سب انسپکٹر محمد طفیل ، ایس ایچ او تھانہ جنڈ مظہر الاسلام ،ایس ایچ او تھانہ انجراء جاوید اقبا ل اور دیگر پولیس افسران شامل ہیں ۔ڈی پی او اٹک نے پولیس افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو عدالت سے سزا دلانا ایک مشکل مرحلہ ہو تا ہے جو کہ اٹک پولیس کے افسران نے اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کو نہائیت احسن طریقہ سے نبھایا ہے جو کہ تمام پولیس افسران داد کےمستحق ہیں ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ اٹک پولیس کے افسران کی اچھی تفتیش اور محنت سے قتل ،ڈکیتی اورمنشیات کے سنگین مقدمات میں ملزمان کا عدالت سے سخت سزا یاب ہونا معاشرے میں چھپے ہوئے جرائم پیشہ افراد کے لیے سخت پیغام ہے ۔ڈی پی او اٹک نے مزید کہا کہ تفتیش میں میرٹ اور انصاف کو یقینی بنانے سے معاشرے میں دیر پا امن قائم ہوتا ہےاور ریاست کی رٹ قائم ہو تی ہے ۔ ترجمان اٹک پولیس





