تھانہ پنڈیگھیب پولیس کی فوری کاروائی،11سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی کرنے والےتینوں ملزمان24 گھنٹوں کے اندر گرفتار ،

تھانہ پنڈیگھیب پولیس کی فوری کاروائی،11سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی کرنے والےتینوں  ملزمان24 گھنٹوں کے اندر  گرفتار ، ملزمہ مسماۃ ر , ب ،وکٹم مسماۃ س ب کو مویشی دیکھانے کے بہانے مویشی فارم لے گئی جہاں پر پہلے سے موجود ملزمان غلام فرید ، اللہ رکھا ،وارث علی عرف فوجی نے مسماۃ  س ب کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ۔مدعی مقدمہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی  نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ پنڈیگھیب کو  ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا،ایس ایچ اوتھانہ پنڈیگھیب گلفراز احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری کاروائی کرتے ہوئے11سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزمان وارث علی عرف فوجی  ،اللہ رکھا اور غلام فرید کوچوبیس گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔ متاثرہ بچی کا میڈیکل پراسس کروالیاگیا ہے جبکہ ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے تحرک جاری ہے۔ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا،ایس ایچ او اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ اٹک  پولیس خواتین اوربچوں پر تشدد،زیادتی اورجنسی استحصال کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیراہے،ایسے واقعات میں ملوث ملزمان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ ترجمان اٹک پولیس

Saturday, December 12, 2020