ڈی پی او اٹک نے سب انسپکٹر عظمت حیات انچارج ایچ آئی یو کو تھانہ حضرو کے دو مقدمات قتل میں پیشہ وارانہ اور اچھی تفتیش کرنے کے نتیجہ میں ملزمان کے عدالت سے سزا یاب ہونے پر تعریفی سرٹفیکیٹ دئے

ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے سب انسپکٹر عظمت حیات انچارج ایچ آئی یو کو تھانہ حضرو کے دو مقدمات قتل میں پیشہ وارانہ اور اچھی تفتیش کرنے کے نتیجہ میں ملزمان کے عدالت سے سزا یاب ہونے پر تعریفی سرٹفیکیٹ اور نقد انعام سے نوازا
تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر عظمت حیات انچارج ایچ آئی یو نے تھانہ حضرو کے مشہور مقدمہ قتل جس میں حنوک مسیح نے سال 2018 میں دو عورتوں اور تین بچوں کو سفاکی کے ساتھ ذبح کر دیا تھا کو معزز عدالت نے پانچ بار سزائے موت اور جرمانہ جبکہ ایک اور مقدمہ قتل میں ملزم فرزند علی نے بیٹی کے ساتھ تعلقات کے شبہ میں حیات خان کو قتل کر دیاتھا جس میں معزز عدالت نے ملزم کو عمر قید اور جرمانہ کی سزا سنائی ۔ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے سب انسپکٹر عظمت حیات کو دونوں مقدمات میں اچھی تفتیش اور بہتر طریقہ سے مقدمات کو پایہ تکمیل تک پہنچانے پر تعریفی سرٹفیکیٹ اور نقد انعام سے نوازا۔
ترجمان اٹک پولیس