انچارج چوکی فقیر آباد مدثر عباس اے ایس آئی کی دبنگ کاروائی ،منشیات فروش فیصل کے قبضہ سے 1420 گرام چرس اور 71بوتل شراب برآمد

انچارج چوکی فقیر آباد مدثر عباس اے ایس آئی  کی دبنگ کاروائی ،منشیات فروش فیصل کے قبضہ سے 1420 گرام چرس اور 71بوتل شراب برآمد تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی منشیات فروشوں کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے سلسلہ میں اے ایس پی سرکل صدر  کی سربراہی اور   ایس ایچ او تھانہ صدر اٹک عاطف ستار  کی زیر نگرانی انچارج چوکی فقیر آبا د مدثر عباس اے ایس آئی  نے مخبر خاص  کی اطلاع پر  کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم فیصل ولد محبوب الہی سکنہ فقیر آباد  کے قبضہ سے 1420 گرام چرس اور 71 بوتل شراب  برآمد کر کے ملزم کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے پابند سلاسل کر دیا۔ڈی پی او اٹک نے اس کاروائی پر ایس ایچ او اور انچارج چوکی فقیر آباد کو شاباش دی ۔ ترجمان اٹک پولیس
 
Monday, December 14, 2020