ھانہ سٹی اٹک پولیس کی اہم کامیابی ،چند دن قبل ڈھوک فتح کے علاقہ میں پر اسرار طور پر قتل ہونے والی شہناز بی بی کے مقدمہ کا ڈراپ سین ،ملزم سیف اللہ بنگش ولد محمد یعقوب سکنہ محلہ شاہ آباد اٹک گرفتار۔

ھانہ سٹی اٹک پولیس کی اہم کامیابی ،چند دن قبل ڈھوک فتح کے علاقہ میں پر اسرار طور پر قتل ہونے والی شہناز بی بی کے مقدمہ کا ڈراپ سین ،ملزم سیف اللہ بنگش ولد محمد یعقوب سکنہ محلہ شاہ آباد اٹک گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق مورخہ 09.12.2020کو مسماۃ شہناز بی بی بعمر 35 سال کی لاش محلہ حکیم آباد ڈھوک فتح علاقہ تھانہ سٹی اٹک سے ملی جس کو سر پر فائر لگا ہو ا تھا ۔
ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے اس اندھے قتل کے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی سرکل صدر جواد اسحاق ،ایس ایچ او تھانہ سٹی اٹک حامد کاظمی ،انچارج HIUعظمت حیات اور سیف الرحمن IT لیب پر مشتمل ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی جس نے تمام دستیاب وسائل کو برو ئے کار لاتے ہوئے جدیدٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم سیف اللہ بنگش کو گرفتار کر لیا ۔دوران تفتیش ملزم سیف اللہ بنگش نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتلایا کہ وہ مقتولہ کے ساتھ شادی کرنا چاہتا تھا اور اس بات پر جھگڑا ہوا جس پر طیش میں آ کر اس نے شہناز بی بی کو سر پر فائر کر کے قتل کر دیا اور لاش کو حکیم آباد ڈھوک فتح سڑک کے کنارے پھینک دیا ۔ملزم سیف اللہ بنگش کا عدالت سے ریمانڈ حاصل کیا گیا ہے ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائیگا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے اس موقع پر کہا کہ مجرم کتنا ہی شاطر اور چالاک کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔
ترجمان اٹک پولیس