اٹک پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،02ملزمان گرفتار۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
اٹک پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،02ملزمان گرفتار۔
منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 4275گرام چرس برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایات پر تھانہ بسال کی ٹیم نے منشیات فروش آصف جاوید ولد جاوید ساکن محلہ بابو نواب خان بسال سے 2125 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ حضرو کی ٹیم نے منشیات فروش عبدالوحید ولد عبدالامین ساکن ہٹیاں تحصیل حضرو سے 2150 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ترجمان اٹک پولیس
 
      
Saturday, December 19, 2020