اٹک پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،06ملزمان گرفتار،30بوتل شراب،01پسٹل 30بور برآمد

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
اٹک پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،06ملزمان گرفتار،30بوتل شراب،01پسٹل 30بور برآمد
جوئے کی محفل پر چھاپہ مار کر رقم معہ اشیائے قمار بازی قبضہ میں لی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی حسن ابدال کی ٹیم نے شراب فروش روی کمار ولد کستوری لعل سکنہ حسن ابدال سے 30بوتلیں شراب بر آمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ رنگو کی ٹیم نے ملزم شاہد محمود ولد محمد نذر ساکن تحصیل حضروسے پسٹل 30بور معہ 2ضرب روند اسلحہ ناجائز برآمد کرکے ملز م کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ حضرو کی ٹیم نے قمار بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوے4ملزمان زمرد ولد اختر سکنہ نرتوپہ، عرفان احمد ولد محمد غوث سکنہ مومن پور، لیاقت ولد جاوید سکنہ جلالیہ، چن پرویز ولد رحمت جی سکنہ جلالیہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے لڑائی والے 2 عدد مرغے مالیتی 15000 روپے اور داؤ پر لگی رقم پڑ 17600 روپے کل 5 عدد موبائل فون مالیتی 40ہزار روپے ایک موٹرسائیکل مالیتی 40000 روپے کل جواء مالیتی 112600 روپے برآمدکر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ترجمان اٹک پولیس
 
   
 
Sunday, December 20, 2020