انیس سالہ لڑکی کے قتل کو حادثہ قراردینے والے باپ کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

غیرت کے نا م پر باپ نے 19 سالہ بیٹی کو بے دردی سے قتل کرنے کے بعد لاش جلا دی فتح جنگ کے محلہ نئی آبادی کو ہاٹ روڈ کے طارق ولد منظور الہٰی نے اپنی انیس سالہ بیٹی رابعہ کنول کو گلا دبا کر  مو ت کے گھاٹ اتارنے کے بعد لاش پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی تاکہ اہل علاقہ کو حادثہ لگے لیکن میڈیکل رپورٹ کے مطابق مقتولہ کا گلا دبا نے کے نشانات رپورٹ میں دیے جس پرقابل تفتیشی  سب انسپکٹر انجم سہیل  نے تفتیش شروع کی ان کے سامنے ملزم نےاپنا جرم مان لیا جس پر اہل علاقہ نے اطمینان کا اظہار کیا ، مقتولہ نے ایک ہفتہ قبل فتح جنگ کے رہا ئشی جہا نگیر سے کورٹ میرج کی تھی جس کا اس کے باپ کو رنج تھا انسوسٹی گیشن سیل کے انچارج سب انسپکٹر انجم سہیل  نے ملزم کو گرفتا ر کر کے اس کے خلا ف مقدمہ درج کر لیا ہے۔۔۔

   

 

Tuesday, April 5, 2016