ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی ایس پی انوسٹیگیشن، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور انچارجز ہومیسائیڈ انوسٹیگیشن یونٹس کے ساتھ کرائم میٹنگ۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات وتعلقات عامہ
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی ایس پی انوسٹیگیشن، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور انچارجز ہومیسائیڈ انوسٹیگیشن(HIU) یونٹس کے ساتھ کرائم میٹنگ۔ قتل کے مقدمات کو میرٹ پر یکسو کرنے اور مجرمان اشتہاری کو گرفتار کر نے کا حکم۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کی زیر صدارت ڈی پی او آفس اٹک میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس پی انوسٹیگیشن ڈاکٹر عمارہ شیرازی اور تمام سرکلز کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، اور ہومیسائیڈ انوسٹیگیشن(HIU)یونٹ کے انچارجز نے شرکت کی جس میں ڈی پی او اٹک نے تمام پولیس افسران کی کار کردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈی پی او اٹک نے مجموعی طور پر جرائم کی شرح اور پولیس کی کار کردگی کا جائزہ لیتے ہوئے سنگین مقدمات بالخصوص قتل کے زیر تفتیش مقدمات کو یکسو کرنے،قتل کے بقیہ ملزمان کو گرفتار کرنے اور کییٹگری اے کے مجرمان اشتہاری کی گرفتاری پرخصوصی زور دیا۔ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو نئے سال کی آمد پر ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ اور ہلڑ بازی کرنے والے عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم دیا اور نیو ائیر نائٹ کے موقع پر پولیس پکٹس لگا کر امن و امان خراب کرنے والے عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائی کا حکم دیا۔ اس موقع پر ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے پولیس افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری کے تہوار کرسمس کے موقع پر تمام چرچز اور عبادت گاہوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے۔
ترجمان اٹک پولیس