پریس ریلیز مورخہ 24.12.2020
ڈی پی او اٹک سید خالدہمدانی کی خصوصی ہدایت پر اٹک پولیس نے کرسمس کے حوالہ سے سکیورٹی پلان جاری کر دیا،
کرسمس کے موقع پر کرسچن کمیونٹی کے عبادتی اور دعائیہ پروگرام کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی ا و اٹک سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایت پر اٹک پولیس نے کرسمس کے موقع پر سکیورٹی پلان جاری کر دیا، ضلع اٹک میں واقع چرچ اور کرسچن کالونیز کی عبادت گاہوں پر کرسچن کمیونٹی کے جان و مال کے حفاظت کے لیے اٹک پولیس کے 400پولیس افسران اور جوان ڈیوٹی سر انجام دیں گے اس کے علاوہ ضلع پولیس ،ایلیٹ پولیس فورس کے خصوصی دستے چرچز اور کرسچن کالونیز کے علاقہ میں گشت ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے ۔چرچز اور کرسچن کالونیز کی طرف آنے والے تمام راستوں اور گلیوں پر ناکہ بندہ پوائنٹس لگا کر پولیس ڈیوٹی لگائی گئی ہے اور اہم مقامات پر واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈیٹیکٹر کے ذریعے چیکنگ کا عمل سر انجام دیا جائیگا ۔اس کے علاوہ پروگرامز کی نگرانی کے لیے چرچز اور کرسچن کالونیز پر CCTVکیمرہ جات نصب کیے گئے ہیں کسی بھی ایمر جنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایلیٹ پولیس فورس اور QRFکے خصوصی دستے سٹینڈ بائی رہیں گے ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کے جان و مال کا تحفظ کرنا اٹک پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور اٹک پولیس کرسمس کے موقع پر کرسچن کمیونٹی کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرے گی۔
ترجمان اٹک پولیس