تھانہ سٹی اٹک پولیس نے 10سالہ محمد ثقلین کو 24 گھنٹوں کے اند ر تلاش کر کے والد کے حوالے کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق مورخہ 23.12.2020کو محمد عامر شہزاد سکنہ مدنی کالونی اٹک شہر نے تھانہ سٹی اٹک میں اطلاع دی کہ اس کا بیٹا محمد ثقلین بعمر 10سال مدرسہ جامعہ فاروقیہ دینی تعلیم کے لیے گیا لیکن گھر واپس نہ آیا ۔اس ا طلاع پر اے ایس پی سرکل صدر محمد جواد اسحاق نے سجاد نقوی ایس آئی اور محمد احسان اے ایس آئی پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی جس نے بروقت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے 24 گھنٹے کے اندر محمد ثقلین کو تلاش کر کے والد کے حوالے کر دیا ۔بچے کے والد عامر شہزاد نے اٹک پولیس کا شکریہ ادا کیا اور اٹک پولیس کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔
ترجمان اٹک پولیس