ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی طرف سے فتح جنگ اور پنڈیگھیب کی عوام کے لیے اچھی خبر، ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کی سہولت فتح جنگ شہر میں فراہم کرنے کا حکم۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی طرف سے فتح جنگ اور پنڈیگھیب کی عوام کے لیے اچھی خبر، ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کی سہولت فتح جنگ شہر میں فراہم کرنے کا حکم۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی فتح جنگ کھلی کچہری کے دوران ملک خالد سابقہ سٹی نیب ناظم فتح جنگ نے مسئلہ پیش کیا کہ تحصیل فتح جنگ اور پنڈیگھیب کی عوام کو ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے اٹک جانا پڑتا ہے اور سفر کے ساتھ وقت اور پیسے کا بھی ضیاع ہوتا ہے جس پر ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے عوام کی تکلیف کا احساس کرتے ہوئے ڈی ایس پی ٹریفک کو حکم دیا کہ ہفتے میں ایک دن فتح جنگ شہر میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے تمام سہولیات مہیا کریں۔اس سلسلے میں ہفتے میں ایک دن فتح جنگ شہر میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے تمام سہولیات کر دی جائیں گی۔
ترجمان اٹک پولیس
 
 
Thursday, January 21, 2021
image: