ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی اور ڈی سی اٹک علی عنان قمر کی ٹی ایم اےہال فتح جنگ کےسبزہ زار میں کھلی کچہری،

ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی اور ڈی سی اٹک علی عنان قمر کی ٹی ایم اےہال فتح جنگ کےسبزہ زار میں کھلی کچہری، ڈی پی او اٹک کا قبضہ مافیہ ،مویشی چوروں اور ٹاؤٹوں کے خلاف بھر پور کاروائی کا حکم ، تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجا ب  لاہورانعام غنی کے ویژن کے مطابق ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی اور ڈی سی اٹک علی عنان قمر نے ٹی ایم اے ہال فتح جنگ کے سبزہ زار میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں  ڈی ایس پی سرکل فتح جنگ سید ذوالفقار  علی گیلانی ، ایس ایچ او تھانہ فتح جنگ عابد قریشی ،ایس ایچ او تھانہ نیو ائیر پورٹ عابد منیر ،ایس ایچ او تھانہ باہتر صفدر خان ،اے سی صاحب  فتح جنگ اور تحصیل فتح جنگ کی ضلعی انتظامیہ ،صحافی حضرات، سول سوسائٹی اور عوام کی کثیر تعداد  نے شرکت کی ،ڈی پی او اٹک  اور ڈی سی اٹک  نے عوام الناس کے فرداً فرداً مسائل سنے او ر انکے حل کے لیے متعلقہ افسران کو موقع پر احکامات صادر کیے ،ڈی پی او اٹک نے فتح جنگ میں قبضہ مافیہ کے خلاف ایس ایچ او ز اور انچارج چوکیات کو ترجیح بنیادوں پر کریک ڈاؤن کرنے کا حکم دیا، اس کے علاوہ ڈی پی او اٹک  کی مویشی چوروں اورمنشیات فروشوں کے خلاف  بھر پور  کریک ڈاؤن کا  حکم اور چوری شدہ مویشی کو ریکور کر کے ان کے مالکان کے حوالے کرنے کی یقین دہانی کرائی ،ڈی پی او  اٹک  سید خالد ہمدانی نے ڈی ایس پی فتح جنگ،تمام ایس ایچ او ز اور انچارج چوکیات کو ہدایت کی کے ٹاؤٹوں کا تھانہ میں داخلہ مکمل طور پر بند کر دیں  اس سلسلہ میں تما م افسران تھانہ  جات ،چوکیات اور دفاتر کے باہر ٹاؤٹوں کے داخلے پر پابندی کے   نوٹس بورڈ  نمائیاں طور پر  پر آویزاں کریں  ۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل  ان کی دہلیز پر حل  کرنا  ہے اور ڈی سی اٹک علی عنان قمر کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ اٹک  پولیس کے ساتھ ملکر عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہے  اور پبلک سروس ڈیلیوری کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ ترجمان اٹک پولیس

 

   

    

Thursday, January 21, 2021