اٹک پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری 03ملزمان گرفتار

اٹک پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری 03ملزمان گرفتار
تفصیلات کے مطابق تھانہ انجراء کی ٹیم نے منشیات فروش حسنین عمر ولد عمر گل ساکن تحصیل جنڈ سے 1058 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ سٹی حسن ابدال کی ٹیم نے پتنگ فروشحماد علی ولد عزیز الرحمن سکنہ خواجہ نگر حسن ابدال سے 40 عدد پتنگ معہ 4 رول ڈوربرآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ نیو ائیر پورٹ کی ٹیم نے ملزم امیر حمزہ خان ولد طاہر احمدساکن شیخ ملتون ٹاؤن مکان نمبر 25 سکیٹر جی مردان سے ایک عدد پسٹل9MM گلاک 2 میگزین معہ 24 ضرب روند برآمدکر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ترجمان اٹک پولیس
 
   
 
Thursday, January 21, 2021