اٹک پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل شہزاد ہمایوں نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کر دی،گمشدہ رقم اور قیمتی کاغذات اصل مالک کے حوالے کر دیے

اٹک پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل شہزاد  ہمایوں نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کر دی،گمشدہ رقم اور قیمتی کاغذات اصل مالک کے حوالے کر دیے۔ تفصیلا ت کے مطابق نیشنل بینک پنڈیگھیب میں آئے ہوئے ایک شخص کی نقدی او ر قیمتی کاغذات گم ہوگئے ،انچارج گارد نیشنل بینک ہیڈ کانسٹیبل شہزاد ہمایوں  کوگمشدہ رقم اور قیمتی کاغذات بینک سےملے جو کہ  اس نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے اصل مالک باز خان ولد نور محمد ساکن توت تحصیل پنڈیگھیب کو ڈھونڈ کر حوالے کر دئیے۔ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے ہیڈ کانسٹیبل شہزاد ہمایوں کی اس ایمانداری کو سراہا اور کہا کہ ایسے پولیس افسران ہی پنجاب پولیس کا اصل چہرہ ہیں ۔ ترجمان اٹک پولیس

 

 

Wednesday, January 20, 2021
image: