اٹک پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،07ملزمان گرفتار۔

اٹک پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،07ملزمان گرفتار۔ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 3104گرام چرس اوراسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 02پسٹل 30بور،01کلاشنکوف،01رائفل معہ متعدد روند قبضہ پولیس میں لیے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کی ہدایات پر اٹک پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،اٹک پولیس نے جرائم پیشہ افرادکے خلاف مختلف کاروائیوں کے دوران 07ملزمان گرفتار کر لیے۔تھانہ صدر اٹک کی ٹیم نے ملزم حسنین شاہ ولد رحمت شاہ ساکن مانسر تحصیل حضرو سے 1304چرس اور ملزم سید جوار عباس ولد صفت حسین شاہ سکنہ محلہ اڑتک پور کامرہ کلاں سے 645چرس برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر کے انکے خلاف منشیات کے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے۔تھانہ بسال کی ٹیم نے  ارشد خان ولد لائق شاہ سکنہ پیپل غنڈا کاہاٹ جرما تحصیل و ضلع کوہاٹ سے 1155 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ تھانہ پنڈیگھیب کی ٹیم نے  محمد سجاد ولد محمد ریاض ساکن مہلوالہ تحصیل پنڈیگھیب سے رائفل 12بور معہ 2 کارتوس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ رنگو کی ٹیم نے عاقب محمود عرف پرانی ولد مطہر ساکن ویسہ محلہ ریتی تحصیل حضرو سے ایک کلاشنکوف سٹین گن معہ 3ضرب روند برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ صدر حسن ابدال کی ٹیم نے آصف شاہ ولد اظہر شاہ سکنہ تاس داخلی برہان تحصیل حسن ابدال سے پسٹل 30 بور معہ 02ضرب روند ب برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ حضرو کی ٹیم نے رحمت خان ولد گلاب خان سکنہ محلہ گنجال جلالیہ گرفتار برریمانڈ جسمانی سے دوران انکشاف مذکورہ سے آلہ ضرر پسٹل 30بور معہ 3ضرب روند  برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔ ترجمان اٹک پولیس

 

 

Tuesday, January 19, 2021