پولیس لائن اٹک میں سیکیودٹی میٹنگ کا انعقاد

آج ڈی پی او آفس میں ھونے والی سیکیورٹی میٹنگ میں ضلع بھر کے ایس ایچ اوز اورڈی ایس پیز , انچارج چوکیات،محرران اور پکٹ انچارجز نے شرکت کی۔ موجودہ ملکی اور ضلعی صورتحال کے پیش نظر سیکیورٹی پر انتہائی توجہ کی ضرورت ہے۔ تمام ملاذمان اور افسران کو انتہائی سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی ڈیوٹی زمہ داری سے اور فرض سمجھ کر دیں۔ تمام شرکاء کو حکم دیا گیا کہ وہ ڈیوٹی کے بعد بھی نفری کو تھا نے میں حاضر رکھیں اور انکو سیکیورٹی کے متعلق بریف کریں۔ مندرجہ زیل مقامات کی سیکیورٹی کو ہر صورت ایس او پی کے مطابق پورا کرنا ہے۔۱۔ تمام غیر ملکی پراجیکٹ ۲۔ تمام سکولز۳۔ تمام بینک۴۔ تمام قومی اور صوبائی اسمبلی کے اراکین۵۔ تمام پارک۶۔ تمام مساجد ۷۔ تمام حساس مقامات ۔تمام ایس ایچ اوزکو ھدایت کی گئی کہ وہ ٹھیکری پہرہ لگائیں۔ اس کے علاوہ سکولوں کے لئے سکول پروٹیکٹو کونسل  بنائیں اور مسجد کی انتظامی کمیٹی کو فعال بنا کر اپنے ساتھ شاملُ کریں۔ 
علاوہ ازیں  ڈی پی او اٹک نے موجودہ پولیس کی سیکیورٹی پر اظھار برہمی کرتے ہوئے سب شرکاء کو ھدایت کی کہ وہ تمام تھانوں،چوکیات اور پکٹوں پر لائٹ کا موثر انتظام کریں۔ ڈی پی او اٹک نے کہا کہ اگر کہیں پر بھی ایس او پی کے مطابق ڈیوٹی نہیں ہے تو اس جگہ کو فوراٌسیل کروایا جائے۔