اے ایس پی سرکل صدر کی نیٹ کیفے مالکان کے ساتھ میٹنگ ،نیٹ کیفے مالکان کے لیے ایس او پی جاری۔

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
اے ایس پی سرکل صدر کی نیٹ کیفے مالکان کے ساتھ میٹنگ ،نیٹ کیفے مالکان کے لیے ایس او پی جاری۔
تفصیلات کے مطابق اے ایس پی سرکل صدر محمد جواد اسحاق نے اپنے دفتر میں نیٹ کیفے مالکان کے ساتھ میٹنگ کی اور لائحہ عمل وضع کیا جس کے مطابق اٹک شہر میں ہر مالک نیٹ کیفے میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گا ۔لکڑی کے کیبن ختم کر کے سکرین واضح ٹیبل پر رکھی جائے ۔ہر نیٹ کیفے کے باہر واضح طور پر بچوں کے داخلہ کے ممنوع ہونے کا پینا فلیکس آویزاں کیاجائے ۔فرنٹ شیشہ فریم اتار دیے جائے تاکہ کیفے مکمل طور پر نظر آسکے اور کوئی مشکوک سر گرمی نہ ہو سکے ۔تمام نیٹ کیفے مالکان اپنا ریکارڈ روزانہ کی بنیاد پر تھانہ جمع کرانے کے پابند ہیں ۔اس موقع پر اے ایس پی سرکل صدر محمد جواد اسحاق کا کہنا تھا کہ نیٹ کیفیز پر بچے اور نوجوان فحش مواد دیکھنے کے بعد نفسیاتی،اخلاقی ، معاشرتی اور جسمانی بیماریوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں جسکی وجہ سے معاشرے میں جنسی جرائم کی شرح میں اضافہ ہوتا ہے اور مزید کہا کہ والدین کا بھی فرض ہے کہ اپنے بچوں کی روزمرہ کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ۔
ترجمان اٹک پولیس
 
   
Tuesday, January 19, 2021