تھانہ پنڈیگھیب کی حوالات میں بند ملزم اسامہ آصف صابری کی حوالات کے ساتھ ٹکر مار کر خودکشی کرنے کی کوشش

تھانہ پنڈیگھیب کی حوالات میں بند ملزم اسامہ آصف صابری کی حوالات کے ساتھ ٹکر مار کر خودکشی کرنے کی کوشش جبکہ اسکے والد آصف صابری کا تھانہ میں داخل ہو کر پولیس کانسٹیبل کے ساتھ ہاتھا پائی،وردی پھاڑنے،تھانہ کے مین گیٹ کے ساتھ ٹکر مار کر خودکشی کرنے کی کوشش اور کار سرکار میں مزاحمت کرنے پر مقدمہ درج۔
تفصیلات کے مطابق مقدمہ نمبر06/21 مورخہ 08.01.2021 بجرم 452ت پ تھانہ پنڈیگھیب مسمات آمنہ بی بی زوجہ آصف صابری سکنہ پنڈیگھیب کی مدعیت میں اسکے سگے بیٹے آسامہ آصف صابری کے خلاف درج ہوا جس میں ملزم اسامہ آصف صابری ولد آصف صابری سکنہ پنڈیگھیب بند حوالات تھانہ تھا جس نے تھانہ کی حوالات کے ساتھ ٹکریں مار کر خودکشی کرنے کی کوشش کی جبکہ اسی دوران مذکورہ ملزم کے والد آصف صابری تھانہ میں داخل ہوا اور ڈیوٹی پر موجود کانسٹیبل ظہیر احمد کے ساتھ بدتمیزی اور ہاتھا پائی شروع کر دی اسی دوران کانسٹیبل ظہیر احمد کی وردی پھٹ گئی۔آصف صابری نے تھانہ کے مین گیٹ کے ساتھ ٹکریں مارنا شروع کر دی اور چلانے لگا کہ میں اپنی جان کا خاتمہ کر کے پولیس والوں کے ذمہ لگوں گا ہر دو ملزمان اسامہ آصف صابری اور آصف صابری کے خلاف محرر تھانہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے بند حوالات تھانہ کر دیا گیا۔اس موقع پر ایس ڈی پی او پنڈیگھیب ملک تفسیر کا کہنا تھا کہ قانون سے بالا تر کوئی بھی نہیں ہے جو بھی قانون کو اپنے ہاتھ میں لے گا اسکے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔
ترجمان اٹک پولیس
 
 
 
Monday, January 18, 2021