ایس ایچ او تھانہ فتح جنگ عابد قریشی کی منشیات فروشوں اور اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف بھر پور کاروائی۔

ایس ایچ او تھانہ فتح جنگ عابد قریشی کی منشیات فروشوں اور اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف بھر پور کاروائی۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ فتح جنگ عابد قریشی کے زیر نگرانی تسکین عباس اے ایس آئی نے ملزم محمد عمر ولد محمد ایوب ساکن کالج موڑ فتح جنگ کے قبضہ سے 06کپی شراب ،سرفراز احمد اے ایس آئی نے ملزم رضوان ولد نور خان سکنہ چھڑت تحصیل فتح جنگ کے قبضہ سے 10بوتل شراب اور ملزم نزاکت علی ولد محمد صادق ساکن محلہ مسجد میاں نور فتح جنگ کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ 03عدد روند ،وحید اختر اے ایس آئی نے ملزم محمد علی ولد شوکت علی ساکن فتح جنگ سے 03بوتل شراب اور منظر علی شاہ اے ایس آئی نے ملزم رحمٰن شاہ ولد سخی شاہ ساکن حویلی سیداں فتح جنگ کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ 05عد د روندبر آمد کر کے ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے جبکہ طارق محمود ایس آئی نے پڑتال کرایہ داران کرنے پر ملزمان سجاد خان ولد نور بیاض ساکن سرائے نو رنگ لکی مروت بغیر اندراج کرایہ داری محمد اعجاز ولد محمد بخش ساکن گگن کے مکان میں رہائش پذیر پایا گیا جس کے خلاف کرایہ داری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ترجمان اٹک پولیس
 
    
Monday, January 18, 2021