صوبائی وزیر سید یاور عباس بخاری نے شہید ڈی ایس پی شوکت علی شاہ چوک کا افتتاح اپنے دست مبارک سے کیا

محکمہ پولیس ضلع اٹک
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
صوبائی وزیر سید یاور عباس بخاری نے شہید ڈی ایس پی شوکت علی شاہ چوک کا افتتاح اپنے دست مبارک سے کیا،ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی،ڈ ی سی اٹک علی عنان قمر، شہید کی والدہ محترمہ اور فیملی کی تقریب میں شرکت۔
تفصیلات کے مطابق نیو ہٹیاں روڈ پر واقعہ شہید ڈی ایس پی شوکت علی شاہ چوک کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں صوبائی وزیر سید یاور عباس بخاری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔شہیدڈی ایس پی شوکت علی شاہ چوک کا افتتاح صوبائی وزیر سید یاور عباس بخاری نیاپنے دست مبارک سے کیا۔تقریب میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی،ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر، شہید شوکت علی شاہ کی والدہ محترمہ اورفیملی، اسسٹنٹ کمشنراٹک،صحافی حضرات،سول سوسائٹی اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔16 اگست 2015کو ڈی ایس پی شوکت علی شاہ، شادی خان گاؤں کے مقام پر ایک خود کش حملے میں شہادت کے رتبہ پر فائز ہوئے جس کی یاد میں نیو ہٹیاں روڈ واقعہ چوک کو شہید ڈی ایس پی شوکت علی شاہ کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔اس موقع پرصوبائی وزیر سید یاور عباس بخاری کا کہنا تھا کہ اس وطن کی مٹی میں شہدا کا خون شامل ہے اور ہم انکے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے کہا کہ شہدا ہمارا اثاثہ اور خاندان کی طرح ہیں اٹک پولیس انکی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔
ترجمان اٹک پولیس
 
   
   
Sunday, January 17, 2021