اٹک پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،06ملزمان گرفتار۔

اٹک پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،06ملزمان گرفتار۔
منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 3200گرام چرس اور 10کپی شراب برآمد،اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 03پسٹل 30بور معہ متعدد روند قبضہ میں لیے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کی ہدایات پر اٹک پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،اٹک پولیس نے جرائم پیشہ افرادکے خلاف مختلف کاروائیوں کے دوران 06ملزمان گرفتار کر لیے۔تھانہ اٹک خورد کی ٹیم نے ملزم گوہر علی ولد نمروز خان ساکن گڑھی متنیٰ فور ملی تحصیل حضرو سے 10 عدد کپیاں دیسی شراب برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ سٹی حسن ا بدال کی ٹیم نے ملزم دانش ولد شیررحمان سے 2100 گرام چرس برآمد کی اور ملزم سلیمان علی ولد نوازش علی سے 1100 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ نیو ائیر پورٹ کی ٹیم نے ملزم دلاور خان ولد عبدالرحیم ساکن ترنول ڈورا تحصیل و ضلع اسلام آباد سے 30بور پسٹل معہ روند برآمد کر کے ملزم کے خلا ف اسلحہ ناجائز رکھنے کا مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ پنڈیگھیب کی ٹیم نے ملزم عابد حسین ولد شیر دل ساکن کھیلری ضلع راولپنڈی سے 30بور پسٹل معہ روند برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ انجراء کی ٹیم نے ملزم محمد امان اکبری ولد امان اللہ خان ساکن کانی مکھڈ روڈ تحصیل جنڈ سے 30 بور پسٹل معہ 3 ضرب روند برآمدکر کے ملزم کے خلاف اسلحہ ناجائز رکھنے کا مقدمہ درج کر لیا۔
ترجمان اٹک پولیس
 
Saturday, January 16, 2021