اٹک پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری 05ملزمان گرفتار۔

اٹک پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری 05ملزمان گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ باہتر کی ٹیم نے ملزم سرتاج خان ولد عباس خان ساکن پیروشاہی سے کلاشنکوف معہ 5ضرب روند برآمد کر کے ملزم کے خلاف اسلحہ ناجائز رکھنے کا مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ رنگو کی ٹیم نے ملزم محمد اشرف ولد قلندر سکنہ تحصیل حضرو سے 30 بور پسٹل برآمدبرآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ فتح جنگ کی ٹیم نے جوئے کی محفل پر چھاپہ مار کر قمار بازی میں مصروف اشخاص محمد بشیر ولد محمد اسلم، مظہر اقبال ولد رستم خان سکنائے گلیال، محمد زبیر ولد محمود خان ساکن ڈھوک کیر تحصیل فتح جنگ کوگرفتار کر کے داؤ پر لگی ہوئی رقم پڑ قمار بازی کل 5450 روپے،3 عدد موبائل مالیتی تقریباََ15000 روپے دو عددموٹر سائیکل مالیتی 100000 روپے کل مالیتی 120450 روپے برآمدکر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ترجمان اٹک پولیس
 
   
 
Friday, January 15, 2021