ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی عمران احمر نے بہترین کارکردگی دکھانے پر ضلع اٹک کے پولیس افسران کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا

ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی عمران احمر نے بہترین کارکردگی دکھانے پر ضلع اٹک کے سب انسپکٹر گلفراز احمد اور سب انسپکٹر نیاز احمد کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا۔ اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی عمران احمر کا کہنا تھا کہ آپ کی بہترین کارکردگی ہی آپ کی پہچان ہے، پیشہ وارانہ امور میں غیر معمولی کارکردگی دکھانے والے افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ آپ پہلے سے زیادہ محنت اور لگن سے اپنے فرائض منصبی سر انجام دے کر محکمہ پولیس کے لیے نیک نامی کا باعث بنیں۔
ترجمان اٹک پولیس
 
 
Tuesday, February 9, 2021
image: