تھانہ بسال پولیس نے جوئے کی محفل الٹ دی،08جواری گرفتار

تھانہ بسال پولیس نے جوئے کی محفل الٹ دی،08جواری گرفتار،رقم پڑ مبلغ 94500/-روپے،8عدد موبائل فون،07عدد موٹرسائیکل جملہ اشیاء کل مالیتی 647500/-روپے برآمد۔
تفصیلات کے مطابق محمد ا صغر خان ایس آئی معہ ٹیم نے جوئے کی اطلاع پر بمقام نزد قبرستان محلہ شیخان والا کھنڈا ریڈ کیا تو قمار بازی میں مشغول جواریوں،عطامحمد ، آصف علی ، عادل ، گلاب محمد ، محمدصادق ، مقصود حسین ،امیرافضل ، محمد سہیل کوگرفتار کر کے داؤ پر لگی ہوئی رقم پڑ94500روپے 8عددموبائل مالیتی -/63000۔7عددموٹر سائیکل مالیت چار لاکھ نوے ہزار روپے جملہ اشیاء کل مالیتی 647500روپے برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ترجمان اٹک پولیس
 
 
Saturday, February 6, 2021