ہوم منسٹری کی جاری کر دہ ہدایات پر ڈی پی او اٹک کا بینک کی کیش کیری وہیکل کی چیکنگ کے لئےانسپیکشن کمیٹی کے قیام کا حکم

ہوم منسٹری نے ہر ضلع میں بینک کی کیش کیری کے لئے استعمال ہونے والی گاڑیوں کے لئے ایس  جاری کی ہےجس پر تمام بینکوں کی گاڑیوں کو ہر صورت پورا اترنا چاہئے۔ ہوم منسٹری کی ان ہدایات پر ڈی پی او  اٹک نے مزکورہ گاڑیوں کی چیکنگ کے لئے انسپکشن کمیٹی کے قیام کا حکم دیاجس میں ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر  حفیظ اولکھ، ڈی ایس پی فتح  جنگ آصف مسعود, ایم وی او مجاہدکو شامل کیا گیا ہے۔

آج تمام بینکوں کے لئے کیش کیری کا کام سر انجام دینے والی گاڑیوں کو پولیس لائن میں چیکنگ کے لئے لایا گیا جن کی چیکنگ کا کام مزکورہ کمیٹی نے کیا۔
انسپیکشن کمیٹی نے تمام گاڑیوں کو فنی اور تکنیکی طور پر جاری شدہ ایس او پی کے تناظر میں چیک کیا۔ تمام ڈرائیور اور سیکیورٹی کمپنیز کو گاڑیوں میں موجود خامیوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ تمام کو ایک ہفتے کا ٹائم دیا گیا کہ وہ اپنی اپنی گاڑیوں کو ایس او پی کے مطابق اپ گریڈ کریں۔ اس کے بعد اگر کوئی گاڑی ایس او پی پر پورا نہ اترتی ہوئی تو متعلقہ ڈرائیور اور کمپنی کے خلاف حسب ضابطہ سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

   
       
   

                                            

Thursday, April 7, 2016