پولیس ہیلپ لائن ریسکیو15پر جھوٹی کال کرنے کا انجام

پولیس ہیلپ لائن ریسکیو15پر جھوٹی کال کرنے کا انجام ،کالر علی شان کے خلاف مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق علی شان نامی شخص نے اپنے موبائل فون سے پولیس ہیلپ لائن ریسکیو 15پر کال کی کہ کرش پلانٹ کو جانے والے راستہ پر کچھ نامعلوم آدمی ڈمپر ڈرائیور ز کو روک کر رقم چھین رہے ہیں جو اس اطلاع پر اے ایس آئی جمشید خان متعینہ تھانہ صدر حسن ابدال نے بر موقع پہنچ کر ڈمپر ڈرائیورسے رقم چھیننے کی واردات کی تصدیق کی لیکن اطلاع جھوٹی پائی گئی جس پر اے ایس آئی جمشید خان نے علی شان کالر کے خلاف پولیس ہیلپ لائن 15 پر جھوٹی اطلاع دینے پر 25-Dٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کا کہنا تھاکہ پکار 15ایک ایمر جنسی پولیس ہیلپ لائن ہے جس پر جھوٹی اطلاع دینا جرم ہے اورخلاف ورزی کرنے والے اشخاص کے خلاف مقدمہ درج کر کے جیل بھجوایا جائے گا۔ ترجمان اٹک پولیس

 

 

 

Thursday, February 4, 2021