ایڈیشنل سیشن جج جنڈ نے منشیات فروشوں کے خلاف 07 مقدمات میں جرم ثابت ہونے پر قید سخت اور جرمانے کی سزائیں سنا دیں۔

ایڈیشنل سیشن جج جنڈ نے منشیات فروشوں کے خلاف 07 مقدمات میں جرم ثابت ہونے پر قید سخت اور جرمانے کی سزائیں سنا دیں۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج جنڈ ارشد اقبال نے تھانہ جنڈ کےمنشیات کے 04 مقدمات میں ملزمان ندیم احمد اور افراز خان کو جرم ثابت ہونے پر 05 سال 06 ماہ قید سخت، 25 ہزار روپے جرمانہ جبکہ لیاقت علی کو 04 سال 06 ماہ قید سخت،20 ہزار روپے جرمانہ اور محبوب الرحمان کو 01 سال 09 ماہ قید سخت، 13 ہزار روپے جرمانہ جبکہ تھانہ انجراء کے 02 مقدمات میں ملزمان فیصل محمود اور عمر فاروق کو جرم ثابت ہونے پر دونوں کو 04 سال 06 ماہ قید سخت اور 20 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دیں۔ ایڈیشنل سیشن جج نے تھانہ بسال کے ایک مقدمہ میں ملزم میر اسلم خان کے خلاف جرم ثابت ہونے پر 04 سال 06 ماہ قید سخت 20 ہزار جرمانہ کی سزا سنا دی۔
ترجمان اٹک پولیس
 
   
   
   
   
Wednesday, February 3, 2021