ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی سے مدعی مقدمہ اور معززین علاقہ کی ملاقات

ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی سے مدعی مقدمہ اور معززین علاقہ کی ملاقات، ملزمان سے47لاکھ روپے مال مسروقہ برآمد کر نے پر اٹک پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پنڈیگھیب کے علاقہ نکہ غلام شاہ میں نصیر احمد نے مقدمہ درج کرایا تھا کہ اس کی لاکھوں روپے مالیت کی چوری ہو گئی ہے جس پرڈی پی او اٹک سید خالدہمدانی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ اوتھانہ پنڈیگھیب کو ملزمان کی گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی کا ٹارگٹ دیا ۔ایس ایچ او تھانہ پنڈیگھیب  گلفراز احمد اور انچارج چوکی ملہوالی حبیب الرحمٰن اے ایس آئی نے ملزمان کو ٹریس کر کے ان کے قبضہ سے 47لاکھ 30ہزار روپے مال مسروقہ ریکور کر لیا۔اٹک پولیس کی اس اہم کامیابی پر مدعی مقدمہ نصیر احمد اور معززین علاقہ نے ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی سے ڈی پی او آفس اٹک میں آکر ملاقات کر کے اٹک پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ ترجمان اٹک پولیس

 

 

Tuesday, February 2, 2021
image: