پریس ریلیز مورخہ 02.02.2021

پریس ریلیز مورخہ 02.02.2021
تھانہ پنڈیگھیب پولیس کی اہم کامیابی ،چوری کا مقدمہ ٹریس، مقدمہ میں مطلوب ملزمان سجادوغیرہ چار کس گرفتار ،47لاکھ 30 ہزارروپے مال مسروقہ برآمد،
تفصیلات کے مطابق مورخہ 25/26جون 2020کی درمیانی شب نصیر احمد ولد نورزمان ساکن نکہ غلام شاہ جوکہ پولٹری فیڈ کا کاروبار کر تا ہے اپنی فیملی کے ساتھ گھر میں سویا ہوا تھا، نامعلوم چور رہائشی کمرہ کے چھت سے نقب لگا کر رقم مبلغ 61لاکھ27ہزار چوری کر کے فرار ہو گئے ۔ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے چوری کے اس وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی پنڈیگھیب اور ایس ایچ او تھانہ پنڈیگھیب کو وقوعہ میں ملوث نامعلوم ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرنےاور مال مسروقہ کی برآمدگی کا حکم دیا۔ڈی ایس پی پنڈیگھیب ملک تفسیر حسین کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ پنڈیگھیب حاجی گلفرا ز احمد ،انچارج چوکی ملہوالی اے ایس آئی حبیب الرحمٰن معہ ٹیم نے شب و روز محنت کر کے اور اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر مقدمہ میں مطلوب چاروں ملزمان سجاد ولد جہاندادسکنہ پنڈ سلطانی تحصیل جنڈ،صداقت خان عرف جادو ،منظور اور نثار عرف ساجو ولد نذیر احمد سکنائے نکہ غلام شاہ کو ٹریس کر کے گرفتارکیااور دوران ریمانڈ ملزمان کے انکشاف پر مال مسروقہ رقم مبلغ47لاکھ 30ہزار روپے برآمد کر لی۔ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے اس اہم کامیابی پر ڈی ایس پی ،ایس ایچ او تھانہ پنڈیگھیب اور انچارج چوکی ملہوالی کو شاباش دی ۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اٹک پولیس عوام کی جانوں کے ساتھ ساتھ مال کی حفاظت کافریضہ بھی بخوبی انجام دے رہی ہے ۔
ترجمان اٹک پولیس
 
 
Tuesday, February 2, 2021
image: