تھانہ جنڈ پولیس نے جوئے کی محفل الٹ دی

تھانہ جنڈ پولیس نے جوئے کی محفل الٹ دی،12جواری گرفتار،رقم پڑ 71180/-روپے،12بٹیر 04گاڑیاں،03موٹر سائیکل اور 12عدد موبائل فون جملہ اشیاء مالیتی 34,91000روپے برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ جنڈمظہر الاسلام کی سربراہی میں منیر احمد ایس آئی معہ ٹیم نے جوئے کی اطلاع پر رنگلی گاوں ریڈ کیا تو بٹیروں کی لڑائی پر قمار بازی میں مشغول 12جواریوں طارق محمود ولد اللہ داد قوم اعوان سکنہ حویلی اورنگ آباد، فقیر حسین ولد ربنواز سکنہ چورا شریف، حق نواز ولد ربنواز سکنہ چورا شریف، محمد حسین ولد برہان دین سکنہ رنگلی، راجہ مختیار احمد ولد شیر زمان سکنہ ماڑی، عمران خان ولد محمد اعجازسکنہ پنڈسلطانی، محمد عمران ولد محمد خان سکنہ حویلی اورنگ آباد، محمد اعجاز ولد خان ملک سکنہ پنڈسلطانی، زمرد خان ولد خان ملک ساکن رنگلی، ملازم خان ولد محمد اقبال سکنہ رنگلی، باغ حسین ولد محمد بشیر احمد سکنہ حویلی اورنگ آباداور امیر افضل ولد فضل داد سکنہ ماڑی تحصیل جنڈ کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی ہوئی رقم پڑ  71180 روپے،12 عدد لڑائی والے بٹیرے،گاڑی ٹر بو مالیتی 13 لاکھ 2۔ کرولا XLI مالیتی 12 لاکھ 3۔ کیری ڈبہ مالیتی 450000 روپے 4۔ کار ٹیوٹا کرولا مالیتی 4 لاکھ، موٹر سائیکل مالیتی 30000 روپے، موٹر سائیکل سپر پاور مالیتی 25000 روپے۔، موٹر سائیکل ہنڈا 125 مالیتی 70000 روپے  12 عدد موبائل فون مالیتی 16000 روپے جملہ اشیاء کل مالیتی  34,91000روپے برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ترجمان اٹک پولیس

 

 

Monday, February 1, 2021