تھانہ رنگو پولیس کی جواریوں اور منشیات فروشوں کے خلاف اہم کامیابی۔

تھانہ رنگو پولیس کی جواریوں اور منشیات فروشوں کے خلاف اہم کامیابی۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ رنگو حیات خان نیازی نے مرغوں کی لڑائی پر جوئے کی اطلاع پر ریڈ کیا اور 5 کس ملزمان حفیظ احمد، محمد عثمان، مزمل، ذین العابدین اور عامر حسین کو مرغوں کی لڑائی پر جواء کراتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے داو پر لگی رقم 5370 روپے 07 موٹرسائیکل 04 موبائل فون اور 02 مرغے برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران ملزم ثناء اللہ ولد شیر آمان سکنہ صوابی سے 1500 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا۔ ترجمان اٹک پولیس

 

   

 

Saturday, January 30, 2021