تھانہ باہتر پولیس کی اہم کامیابی 02مجرمان اشتہاری گرفتار،چھینی ہوئی گاڑی برآمد۔

تھانہ باہتر پولیس کی  اہم کامیابی 02مجرمان اشتہاری گرفتار،چھینی ہوئی گاڑی برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کی اشتہاری مجرمان کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے تحت ڈی ایس پی سرکل فتح جنگ سید ذوالفقار علی گیلانی کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ باہتر صفدر خان کی زیر نگرانی اے ایس آئی پرویز خان نے مقدمہ نمبر 147/20بجرم 392 ت پ میں مطلوب مجرمان اشتہاری واجد خان اور کاشف خان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے چھینی ہوئی گاڑی پک اپ بھی برآمد کر لی ۔ڈی پی او  اٹک سید خالد ہمدانی نے ایس ایچ او تھانہ باہتر اور ٹیم کو اس کامیاب کاروائی پر شاباش دی۔ ترجمان اٹک پولیس

 

 

Saturday, January 30, 2021