تھانہ جنڈ پولیس کی اہم کامیابی ،قتل اور اقدام قتل میں مطلوب 10سالہ پرانا مجرم اشتہاری مجاہد گرفتار
تفصیلات کے مطابق مورخہ 02.09.2011کو مجاہد ولد فدا حسین سکنہ اورنگ آباد نے اپنی بہن کے ساتھ ناجائز تعلقات کے شبہ میں شیر احمد ولد بہرام خان سکنہ اورنگ آباد تحصیل جنڈ کو کلاشنکوف سے فائرنگ کر کے قتل جبکہ ایک خاتون کو زخمی کر کے مفرور ہو گیا ،تھانہ جنڈ پولیس کے لیے مجرم اشتہاری کی گرفتار ی کسی چیلنج سے کم نہ تھی ،لیکن ایس ایچ او تھانہ جنڈ مظہر الاسلام ،ایس آئی منیر احمد اور ٹیم نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے 10سال پرانے مقدمہ قتل کے اشتہاری مجاہد ولدفدا حسین کو گرفتار کر لیا۔اس اہم کامیابی پر ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے ایس ایچ او اور انکی ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ اس مقدمہ کے مجرم اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کی جائیگا۔
ترجمان اٹک پولیس