ایس ایچ او تھانہ اٹک خوردانسپکٹر عابد علی شاہ اور ٹیم کی اہم کامیابیسال 2020میں اٹک پولیس کی طرف سے دائر کیے گئے منشیات کے 95مقدمات میں مجرمان کو معزز عدالتوں کی جانب سے 01سال سے 07سال تک کی مختلف سزائیں ۔

سال 2020میں اٹک پولیس کی طرف سے دائر کیے گئے  منشیات کے 95مقدمات میں مجرمان کو معزز عدالتوں کی جانب سے 01سال سے 07سال تک کی مختلف سزائیں ۔ اٹک پولیس منشیات کے خلاف بھر پور مہم جاری رکھے ہوئے ہے ۔مجرمان کو عدالتوں سے سزائیں دلوا کر معاشرے کو منشیات کے زہر سے پاک کرنا ہمارا عزم ہے ۔ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی تفصیلات کے مطابق سال 2020 میں اٹک پولیس کی طرف سے دائر کیے گئے منشیات کے 95مقدمات میں مجرمان کو معزز عدالتوں کی جانب سے مختلف سزائیں سنائی گئیں جن میں 01مجرم کو 09ماہ قید اور جرمانہ ،05مجرمان کو 01سال قید معہ جرمانہ ،01مجرم کو 03سال 08ماہ قید،18مجرمان کو 4سال 6ماہ قید ،05مجرمان کو5سال06ماہ قید ، 01مجرم کو 06 سال قید اور01 مجرم کو 07 سال 01 ماہ قید جبکہ 63مجرمان کو پروبیشن کی سزائیں سنائی گئیں ۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ اٹک پولیس منشیات کے خلاف اپنی مہم بھرپور طریقے سے جاری رکھے ہوئے ہے اور اس سلسلہ میں تفتیشی افسران کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ مقدمات کی تفتیش بہترین انداز سے قانون کے مطابق عمل میں لائیں تا کہ منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث افراد کی سرکوبی کی جا سکے ۔اٹک پولیس کی سال 2020کی کارکردگی اس امر کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ ہم منشیات فروشوں کے خلاف محض مقدمات کے اندراج پر ہی اکتفانہیں کر رہے بلکہ معزز عدالتوں سے مجرمان کو قانون کے مطابق سزا دلوانا بھی ہمارے اولین مقاصد میں شامل ہے۔ ترجمان اٹک پولیس

 

Friday, January 29, 2021
image: