اٹک پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ،14ملزمان گرفتار

اٹک پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ،14ملزمان گرفتار منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 3957گرام چرس،10لیٹرشراب برآمدکی ، قمار بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے کل مالیتی رقم 50700 روپے قبضہ پولیس میں لی،اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئےایک عدد پسٹل 30 بور،ایک عدد پسٹل 32 بور،ایک عدد پسٹل 9MM اور ایک32بور ریوالور معہ روند قبضہ میں لیے۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایات پر اٹک پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی جاری،تھانہ صدر حسن ابدال کی ٹیم نے ملزم ابراہیم خان ولد فضل حیات سکنہ نذر بانڈہ تحصیل لاہور ضلع صوبی  سے 1240 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔تھانہ پنڈیگھیب کی ٹیم نے ملزم محمد اعجاز ولد محمد نواز ساکن پنڈیگھیب سے 1260 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔تھانہ سٹی حسن ابدال کی ٹیم نے ملزم شفاقت علی ولد محمد امین ساکن حسن ابدال سے 400گرام چرس اور ملزم محمد بشیر ولد ادریس ساکن برہان حسن ابدال سے 420 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر کے انکے خلاف منشات کے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے ۔تھانہ جنڈ کی ٹیم نے ملزم اسد علی ولد محمد اسلم ساکن ڈہوک رنجال ڈنگی ماڑی تحصیل جنڈ سے 637 گرام چرس برآمد کر کےملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔تھانہ باہتر کی ٹیم نے ملزمان مدثر محمود ولد مقصود احمد ساکن راولپنڈی ،محمد ظہیر ولد محمد جاوید دساکن راولپنڈی اور مسعود احمد ولد محمد افضل ساکن راولپنڈی سے 10 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ تھانہ حضرو کی ٹیم نے جوئے کی محفل کو اجاڑ کر قماری بازی میں مصروف اشخاص طاہر خان ولد محمد اسلم ساکن محلہ عید گاہ حضرو، حسن خان ولد عجممین محلہ منور آباد حضرو ،خرم شہزاد ولد ساکن مختیار محلہ عید گاہ حضرو اور فردوس ولد مقدر خان ساکن محلہ منور آباد حضرو کو گرفتار کے داؤ پر لگی کل رقم 10700 روپے 4 عدد موبائل فون  مالیتی 40 ہزار روپے کل مالیتی 50700 روپے برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کے مقدمہ درج کر لیا ۔ تھانہ سٹی حسن ابدال کی ٹیم نے ملزم نعت خان ولد نیاز ولی ساکن محلہ متہ خیل ضلع نوشہرہ سے پسٹل 32 بور معہ 2 روند برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ باہتر کی ٹیم نے زاہد محمود ولد محمد اقبال ساکن فتح جنگ سے پسٹل 30 بو معہ 4 روند برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔تھانہ نیو ائیرپورٹ کی ٹیم نے ملزم آفاق الیاس ولد محمد الیاس سے اسلحہ ناجائز پسٹل 9MM معہ متعدد روند برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

   

   

Thursday, January 28, 2021