تھانہ حضرو پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن 04ملزمان گرفتار۔

تھانہ حضرو پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن 04ملزمان گرفتار۔ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے3کلو670گرام چرس قبضہ میں لی۔ تفصیلات لے مطابق تھانہ حضرو کی ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ملزم بلال خان سے 1200گرام چرس،ملزم صداقت عرف کالا سے 750گرام چرس،ملزم علی رضا سے 1600گرام چرس اور ملزم آصف سے 120گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف منشیات کے تھانہ حضرو میں علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے۔ ترجمان اٹک پولیس

 

   

   

Tuesday, January 26, 2021