اٹک پولیس کو اپنی زندگی کے 42 سال دے کر آج کانسٹیبل عصمت اللہ خان نیازی ریٹائر ہوگئے۔ ان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر پنڈیگھیب میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس ڈی پی او پنڈیگھیب ڈی ایس پی ملک تفسیر اور ایس ایچ او تھانہ پنڈی گھیب حاجی گلفراز سمیت معززین اور عمائدین علاقہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی ایس پی پنڈیگھیب ملک تفسیر کا کہنا تھا کہ کانسٹیبل عصمت اللہ نیازی کی اٹک پولیس کو دی گئی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔وہ ہماری پولیس فیملی کا حصہ ہیں اور ہم انہیں ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ ترجمان اٹک پولیس

