ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کا عوامی خدمت کی جانب ایک اہم قدم، تھانہ جات، چوکیات اور پولیس دفاتر میں خصوصی ڈیسک کا قیام۔

ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کا عوامی خدمت کی جانب ایک اہم قدم، تھانہ جات، چوکیات اور پولیس دفاتر میں خصوصی ڈیسک کا قیام۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر ضلع اٹک کے تمام تھانہ جات، چوکیات اور پولیس دفاتر میں ایک خصوصی ڈیسک قائم کیا گیا ہے جہاں پر آپ اپنی درخواست اور مسئلہ تحریر کروا سکتے ہیں جس کے لیے آپکو کسی بھی درخواست نویس کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ہے۔تھانہ، چوکی اور پولیس دفاتر میں وزٹر رجسٹر رکھوائے گیے ہیں جہاں پر معزز شہری اپنا نام و موبائل نمبر لازمی تحریر کروائیں تاکہ ڈی پی او آفس آپ سے فیڈ بیک حاصل کر سکے۔ تمام پولیس دفاتر،تھانہ جات اور چوکیات میں عوام الناس کو قطعی طور پر انتظار نہ کروایا جائے گا اور انکو زیادہ سے زیادہ 05 منٹ کے اندر سنا جائے گا۔
اگر آپکو جائز مسئلہ کے حل میں کسی قسم کی تاخیر یا رکاوٹ درپیش ہو تو آپ ذیل نمبر پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
ڈی پی او آفس 057.9316026
انچارج ڈسٹرکٹ کمپلینٹس 057.9316414/0342.5363828
 
 
Sunday, January 24, 2021
image: