ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نےتمام ایس ایچ اوز کو پکار 15کی کال پر بروقت ریسپانڈ کرنے اور جھوٹی کال کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم دے دیا۔

ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نےتمام ایس ایچ اوز کو  پکار 15کی کال پر بروقت ریسپانڈ کرنے اور جھوٹی کال کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کیں کہ ایمرجنسی صورت حال یا کسی وقوعہ کے سرزد ہونے پر پکار 15 کی کال پر فوری اور بروقت ریسپانڈ کیا جائے ۔اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہ کی جائے گی ۔ڈی پی او اٹک نے مزید کہا کہ پکار 15 پر کال جھوٹی ثابت ہوئی تو کالر کے  خلاف ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوگا ۔ ترجمان اٹک پولیس

 

 

Saturday, January 23, 2021
image: